کروناویکسین کا حصول، این سی او سی نے حتمی سفارشات مرتب کر لی

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کے حصول سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے حتمی سفارشات مرتب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ویکسین کے حوالے مرتب

کی جانے والی سفارشات منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ معاون خصوصی فیصل سلطان کی سربراہی میں ٹاسک فورس نے سفارشات تیار کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close