اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے،لاک ڈائون پر اپوزیشن سے مشاورت ہونی چاہیے ۔حکومت کو بہتری کے لئے اپنا طریقہ کار بدلنا ہوگا ۔ 70 سالوں سے عوام کے خواب پورے نہیں ہو رہے ۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ غریب کی صورتحال یہ ہے کہ بجلی کا بل دیں تو بچوں کی فیس نہیں بھری جا سکتی ۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ مالم جبہ اوربی آر ٹی منصوبے کا کچھ نہیں ہوا لیکن مسلم لیگ (ن) کے رہنماء گرفتار کیے جا رہے ہیں ۔ اپوزیشن جب بھی عوام کے سامنے جا کر کہتی ہے کہ ہمیں این آر او نہیں چاہیے تو وزراء آکر تقریریں کرتے ہیں کہ اپوزیشن این آر او مانگ رہی ہے ۔ جس ملک کا وزیر اعظم یہ کہے کہ اپوزیشن کے بولنے کا مقصد این آر او مانگنا ہے تو اپوزیشن حکومت سے کیا بات کرے ۔ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے ، جب بھی اپوزیشن بات کرے وزیر اعظم پارٹی ترجمانوں کو کہتے ہیں کانفرنس کرکے کہیں کہ اپوزیشن این آر مانگ رہی ہے ۔ مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے عوام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے ۔ احتساب کی آڑ میں انتقام لیا جا رہا ہے ۔ پارلیمان کو مفلوج کر دیا گیا ہے ۔ بات منوانے کے لئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں