کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ وہ جمہوریت نہیں جس کیلئے بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھا دوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئیے بلاول
بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ میری دلہن کا تعلق پاکستان سے ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ سیاست میں جھوٹ نہ بولوں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں میرے داخلے پر شہید بے نظیر بھٹو بے حد خوش ہوئی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں