پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیدیا گیا

لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ تر ین ملک بن چکا ہے ،بھارت میں مودی کی نگرانی میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے ایم پی اے سردار مہندر پال اور دیگر نے ملاقات کی،گورنر پنجاب نے سکھ

برادری کوباباگرونانک کے جنم دن پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں سکھ سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے ،بھارت میں مودی کی نگرانی میں اقلیتوں کا قتل عام ہو رہا ہے ،گورنر پنجاب نے کہاکہ کرتارپورراہداری منصوبہ بھارت کو آج تک ہضم نہیں ہورہا،آر ایس ایس اورنریند ر مودی کا ایک ہی مشن ہے جو امن کیلئے تباہ کن ہے ،پاکستان اقلیتوں کیلئے دنیا کا محفوظ تر ین ملک بن چکا ہے ،حکومت سکھ یاتریوں کو سیکیورٹی سمیت تمام سہولتیں دے رہی ہے،ہم قائدا عظم کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کو تحفظ دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close