این سی او سی نے کرونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(این این آئی)این سی او سی نے کرونا کے لئے مختص وینٹی لیٹرز کی تفصیلات جاری کردیں،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک میں دستیاب وینٹی لیٹرز اور ان کے استعمال کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق میرپور آزاد کشمیر میں 11 وینٹی لیٹرز مختص ہے، کوئی زیر استعمال نہیں، مظفرآباد کے

لئے 22 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ، کوئی بھی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں15 وینٹی لیٹرز کرونا مریضوں کیلئے مختص کئے گئے یہاں بھی کوئی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں، ایبٹ آباد میں17 وینٹی لیٹرز مختص ہے، ادھر بھی کوئی استعمال میں نہیں ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کرونا وبا کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پشاور میں112 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے جن میں سے 34 زیراستعمال ہیں، جبکہ کوئٹہ کو 61 وینٹی لیٹرز دئیے گئے تھے، یہاں بھی کوئی استعمال میں نہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں71وینٹی لیٹرزمختص کئے گئے ہیں جن میں سے 45 زیر استعمال ہیں، راولپنڈی میں83 وینٹی لیٹرز مختص ہے 25 زیراستعمال ہیں جبکہ لاہور میں 239 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے تھے ان میں سے 63 زیراستعمال ہیں، اسی طرح ملتان میں 67 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ،یہاں زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 41 ہے۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں 404 وینٹی لیٹرز مختص ہے ان میں سے 61 زیراستعمال ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 20 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ان میں سے کوئی زیراستعمال نہیں ہیں۔اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے، این سی او سی نے متعلقہ حکام کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔اعلامیے کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں