کورونا وائرس کے وار جاری، پی ٹی آئی سوگ میں ڈوب گئی، اہم رہنما کا انتقال ہو گیا

رحیم یار خان (پی این آئی) کوروناوائرس میں مبتلا پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر کامران رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں،محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کامران کئی روز سے شیخ زید ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔محکمۂ صحت کے مطابق ضلع بھر میں سابق ن لیگی ایم

پی اے عمر جعفر سمیت 175سے زائد افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 985 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close