میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے، بلاول سے شادی سے متعلق بیان پر مہوش حیات کی وضاحت

ا سلام آباد (این این آئی)میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے ، بلاول سے شادی سے متعلق بیان پر مہوش حیات کی وضاحت ،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق بیان پر مہوش حیات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی

جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا کہ میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں۔مہوش حیات نے مزید لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close