دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا شہر دوسرے نمبر پر آگیا؟

لاہور (پی این آئی) لاہور کی فضا میں بہتری آنا شروع ہو گئی، ایک ہفتے میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ عالمی ادارے ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں آلودہ ذرّات کی مقدار 235 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے، دنیا کے آلودہ شہروں میں صوفیا پہلے

اور بھارت کا شہر کلکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق بلغاریہ کے شہر صوفیا میں فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 322 پرٹیکیولیٹ میٹرز پائی گئی ہے جبکہ بھارت کے شہر کلکتہ میں آلودہ ذرات کی مقدار 224 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا جبکہ کراچی دوسرے اور کابل تیسرے نمبر پر آگیا تھا۔آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close