گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ متحدہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں کس کو میدان میں اتار لیا؟

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں وزیراعلی کا انتخاب پیر کے روز ہوگا۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر خالد خورشید کو وزیر اعلی کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ امجدحسین ایڈووکیٹ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے امیدوارہیں۔ریٹرنگ آفیسر کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے لئے کاغذات

نامزدگی ساڑھے 11 بجے جمع ہوں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال دوپہر 12بجے تک مکمل ہوگی۔ امیدوار کے دستبردار ہونے کے لئے دوپہر 2بجے تک کا وقت مقررکیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پولنگ شام 4 بجے ہوگی۔ سپیکر اسمبلی سید امجد زیدی نو منتخب وزیراعلیٰ کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close