سابق وزیراعظم کی حالت اچانک تشویشنا ک ہو گئی، آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی )سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی کی طبیعت ناساز ہوگئی جنہیں اے ایف آئی سی ہسپتال کےآئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جنہیں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا

ہے۔ ذرائع کے مطابق ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں سی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔میر ظفراللہ خان جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی کر لیا گیا،رپورٹ کا انتظارکیا جارہا ہے۔سابق وزیراعظم کو رواں سال مئی میں بھی کورونا ہوا تھا۔خیال رہے میر ظفراللہ خان جمالی کڈنی اوردل کے عارضے کا پہہلے سے ہی شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close