نوشہرہ (پی این آئی)وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مقابلہ اسمبلیوں میں ہوتا ہے، شور مچانے اور جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن باز آجائے، ملک کو انتشار کی طرف لے کر نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلہ اسمبلیوں میں ہوتا ہے، حکومتیں شور
مچانے یا جلسے جلوسوں سے نہیں جاتیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ایسے حالات میں جلسوں سے نقصان عوام کا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عوام کی خاطر رشکئی میں تاریخی جلسہ منسوخ کیا۔پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں تمام چور اپنی چوری چھپانے نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سمجھ لے اسٹیڈیم کو 10، 20 یا 50 ہزار لوگوں سے بھرنا، کوئی بڑا کارنامہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں