وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور وفاقی وزراء کے ساتھ کہاں پہنچ گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور وفاقی وزراء کے ساتھ کہاں پہنچ گئے؟ وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ہمراہ ہیڈکوارٹرز آئی ایس آئی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایسآئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں