لاہور(پی این آئی)چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر،حکومت کا ریلیف دینے کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے بڑا اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے لیے
ٹریننگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، کاروباری افراد سے اب ٹرننگ فیس نہیں لی جائے گی۔یہ فیصلہ ڈائریکٹرجنرل فوڈ اتھارٹی نے ٹریننگ اسکول انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی جگہوں پر کام کرنے والوں کو فوڈ اتھارٹی سکول مفت تربیت دے گا جس کی کوئی فیس نہیں ہوگی، اس سے قبل چھوٹے کاروبار کےلیے فی کس 1160 روپے فیس لی جاتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں