لاہور(پی این آئی)ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ پوچھنے پرشہباز شریف کا صحافی کو کرارا جواب،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر ہےملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ پوچھنے پر صحافی کو کہا پہلے ضمانت کرائیں پھر بتاؤں گا۔ شہباز شریف نے اپنی والدہ کے
رسم قل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہو چکی، معیشت خراب ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پرایک صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میری ضمانت کرائیں پھر بتاؤں گا، ابھی تو پیرول پر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ حالات بہت خراب ہو چکے ہیں۔ اجتماعی کاوش سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے۔ اگر ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو تمام سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنا ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں زہر گھول دیا، اب ہر بات گالی سے شروع اورگالی پر ہی ختم ہوتی ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے اپنی والدہ کی یادیں بھی صحافیوں سے شیئرکیں اورکہا کہ بچپن میں کبھی ڈانٹتی تھیں، پھر پیارکرتی تھیں۔ میری والدہ خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ایک جیسیی تھیں، کسی کے ساتھ کوئی فرق نہیں کرتی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں