اسدعمرکے فنکشن اورفردوس عاشق اعوان کے فٹبال کھیلتے وقت کورونانہیں پھیلتا؟رہنما پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد(پی این آئی)اسدعمرکے فنکشن اورفردوس عاشق اعوانکے فٹبال کھیلتے وقت کورونانہیں پھیلتا؟ رہنما پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید،رہنما پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کا ڈرامہ رچا رکھا ہے ۔ ان کے فنکشنز اور تقاریب میں کورونا نہیں ہوتا، ہمارے جلسوں میں ہوتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے حکومتی وزراء کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان جب فٹبال کھیلتی ہیں تووہاں کورونانہیں ہوتا ۔اسدعمرجب سکھرمیں فنکشن کرتےہیں توکیااس سےکورونانہیں پھیلتا؟ لیکن پی ڈی ایم کے جلسوں میں کورونا پھیلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں زبردستی 2 گھنٹے بازاروں کا وقت بڑھایا، کیابازارکھلنےسےکورونانہیں پھیلتا؟ سارے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کھلاہواہےاس سےکورونابالکل نہیں پھیلتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کل ملتان میں ہرصورت جلسہ کرنےکااعلان کردیا ہے، کارکنوں کی گرفتاریوں کےباوجودجلسہ کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close