خیبر پختون خوا حکومت کا اپوزیشن کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

پشاور(پی این آئی)خیبر پختون خوا حکومت کا اپوزیشن کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان ،خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور میں کورونا کیسز میں شدت آنے کا ذمے دار اپوزیشن اتحاد کے جلسے کو قرار دیدیا۔خیبر پختون خوا نے اس تناظر میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے 5 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا

اعلان کردیا۔ترجمان خیبر پختون خوا حکومت کامران بنگش نے کہا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں شدت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے کے اسٹیج پر بیٹھے پی ڈی ایم رہنما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔کامران بنگش نے مزید کہا کہ اس معاملے پر 5 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ ملتان سمیت دیگر شہروں میں کورونا پھیلانے کے بجائے اپنا ٹیسٹ کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پشاور جلسے کی اجازت اسی وجہ سے نہیں دی تھی کہ ہمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close