قوم کو وبا، بیروزگاری اور بھوک سے بچانا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات گزشتہ 40 سال کی حکومتی کارکردگی پر بھاری ہیں۔وفاقی وزیر

اسلام آباد(پی این آئی)قوم کو وبا، بیروزگاری اور بھوک سے بچانا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات گزشتہ 40 سال کی حکومتی کارکردگی پر بھاری ہیں۔وفاقی وزیر،وفاقی وزیر مواصلاحت مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات گزشتہ 40 سال کی حکومتی کارکردگی پر بھاری ہیں۔ایک بیان میں مراد سعید

نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جتنے اقدامات گزشتہ 40 سال میں نہیں کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے قوم کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ قوم کو وبا، بیروزگاری اور بھوک سے بچانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا تب بھی انہیں غریبوں کا احساس تھا مگر یہ ہم سے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کرتے تھے اور اب یہ جلسوں پر زور دے رہے ہیں۔مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں وزیراعظم کے اقدامات نے پاکستان کو تباہی سے بچایا، حکومت نے مؤثر پالیسی سے وبائی مرض کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی سے ہی پاکستان بھارت جیسی تباہی سے بچا، حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی اور ہر خاندان کو 12ہزار روپے دیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ملک سے باہر علاج کروانے والوں نے ملک میں کوئی ڈھنگ کا اسپتال نہیں بنایا، یہ تو ایک اسپتال نہیں بنا سکے تھے جہاں ان کا علاج ہوسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close