سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب متحرک،نوٹس لے لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر چیئرمین نیب متحرک،نوٹس لے لیا گیا،قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب

راولپنڈی سے کیس کا ریکارڈ فوری طور پر طلب کر لیا ہے۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی جانب سے سلیم مانڈوی والا کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ کیس کا قانون کے مطابق جائزہ لینے تک مزید کارروائی روک دی جائے۔چیئر مین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرینز کا قانون کے مطابق انتہائی احترام کرتے ہیں۔چیئرمین نیب نے مزید کہا ہے کہ نیب قانون کےمطابق سلیم مانڈوی والا سے بھی ان کامؤقف معلوم کرے گا، اسپتال سے ریکارڈ منگوانا انتہائی ضروری ہوگا تو متعلقہ حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیور (نیب) سے متعلق کہا ہے کہ میں نیب کے خلاف کھڑا ہو رہا ہوں اور اس کا حل نکال کر رہوں گا، نیب کے ہر آفیسر کے اثاثے میں عوام کے سامنے لاؤں گا۔ان کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پوری سینیٹ میرے ساتھ کھڑی ہے، وہ چاہتی ہے کہ کوئی نیب کے خلاف کھڑا ہو۔سلیم مانڈوی والا نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران نیب پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کو نیب سے مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close