فیصل آباد(پی این آئی)قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں ووٹوں کی گنتی کے دوران وکلا نے تمام حدیں پار کر دیں،فیصل آباد میں قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران وکلا ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں
فیصل آباد ضلع کچہری میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اور ووٹوں کی گنتی کے دوران امیدواروں کے حامی ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔وکلا کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہا اور پولیس اہلکاروں کے گشت کے دوران بھی وکلا نے چیمبرز کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ کی۔پولیس گشت کے دوران بھی وکلا چیمبرز کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ میں مشغول رہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں