کرونا وائرس سے مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 کرونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد(پی این آئی)کرونا وائرس سے مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے،ھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 کرونا کیسز رپورٹ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2

ہزار 829 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہو گئی ہے۔ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیتالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 985 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 47 ہزار 390 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 257 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی۔ کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 54 لاکھ 75 ہزار 508 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح 7 فی صد ہوگئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close