اسلام آباد (پی این آئی) گیلپ پاکستان کی جانب سے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سب سے زیادہ ٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے والی شخصیت ہیں۔ گیلپ نے یہ رپورٹ اکتوبر 2020 کے ڈیٹا کی روشنی میں تیار کی ہے۔ وہ بڑا نیوز چینل جو پی ٹی آئی
کو اے آر وائی سے بھی زیادہ کوریج دیتا ہےگیلپ کے مطابق ٹاپ 5 ٹی وی چینلز (جیو، دنیا، اے آر وائی، سما، ایکسپریس) کے پروگرامز میں سب سے زیادہ فواد چوہدری نے شرکت کی۔ ان کی پروگرامز میں شرکت کی شرح 16 اعشاریہ 67 فیصد رہی ۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی ان ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں شرکت کی شرح 11 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا ثنا ء اللہ خان ٹی وی پروگرامز میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والی شخصیت ہیں۔ ان کی ٹاپ 5 چینلز کے پروگرامز میں نمائندگی 10 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نمائندگی 9 اعشاریہ 65 ، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی بھی نمائندگی 9 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف ، مصدق ملک اور محمد زبیر کی نمائندگی 8 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔ احسن اقبال اور محسن شاہنواز رانجھا کی نمائندگی 7 اعشاریہ 89 فیصد رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں