کراچی(این این آئی) وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر کے شادی ہالز کو تقریبات کی مشروط اجازت دے دی ہے۔وزارت صحت کے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز کو ہوادار اور کشادہ بنانا ہوگا۔ شادی ہالز کی کھڑکیوں کی تعداد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا جبکہ کینوپی کی چھت اور دیواروں کے درمیان خاطرخواہ
فاصلہ رکھنا ہوگا۔ہدایت نامہ کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز میں کرسیوں کے درمیان کم از کم چھ فٹ فاصلے کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ شادی میں شریک افراد کو ماسک اور ہینڈ سنیٹائیزر فراہم کرنے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازمی ہوگا۔محکمہ صحت کے نئے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز میں وینٹی لیشن کیلئے کھڑکیاں بنائیں۔ شادی کی تقریب کے شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد 3 سو اور دورانیہ دو گھنٹے ہی ہوگا۔وفاقی محکمہ صحت کے ہدایت نامے کے مطابق 9 سو مربع فٹ جگہ میں 25 افراد پر مشتمل تقریب ہوسکتی ہے۔ شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنا ہوں گی۔ہدایات کے مطابق تمام شرکا کو ماسک اور ہینڈ سنیٹائیزر کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ تقریب میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی ضروری ہے۔شادی کی تقریب میں شریک افراد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں گے اور مہمانوں کو پیپر ٹاولز دیئے جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں