اپوزیشن جلسے ضرور کرے لیکن اسد عمر نے کیا شرط عائد کر دی

سکھر/لاڑکانہ(این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر عوام کی صحت اور روزگار کا خیال نہ ہوتا تو ہم بھی سکھر سمیت مختلف شہروں میں جلسے کرسکتے تھے لیکن ہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی ہدایات کے مطابق تقاریب کررہے ہیں،سندھ میں لوگوں کے گھر گرانے کے معاملے سے وفاق کا

کوئی تعلق نہیں، گھر پیپلزپارٹی والے گرا رہے ہیں تاکہ وہاں پر وہ دوبارہ قبضے کراسکیں جس طرح کراچی میں الطاف حسین اور ان کی ٹیم کرتی تھی پیپلزپارٹی نے بھی بہت قبضے کرائے ہیں،وفاقی حکومت سکھر سمیت شمالی سندھ کے لیے 2 سے 3 ماہ میں پیکج تیار کرے گی جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان خود سکھر سمیت شمالی سندھ کا دورہ کرکے کریں گے۔وزیراعظم صرف کراچی نہیں بلکہ پورے پاکستان باالخصوص سندھ کی ترقی چاہتے ہیں۔ہفتہ کوسکھرمیں پی ٹی آئی رہنما مبین جتوئی کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراسدعمرنے کہا کہ عوام کو جلسوں میں بلاکر ایس اوپیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے ان لوگوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں، اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک معیار اور عوام کے لیے دوسرا معیار نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن بھی این سی او سی کی ہدایات پر عمل کر کے کرسکتی ہے تو ضرور جلسے کرے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت سکھر سمیت شمالی سندھ کے لیے 2 سے 3 ماہ میں پیکج تیار کرے گی جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان خود سکھر سمیت شمالی سندھ کا دورہ کرکے کریں گے۔وزیراعظم صرف کراچی نہیں بلکہ پورے پاکستان باالخصوص سندھ کی ترقی چاہتے ہیں، انہوں نے اس ملک کو نئی لیڈر شپ دے کر قائد اعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں