پاکستان میں کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہو گی؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)معروف ماہرامراض سینہ ڈاکٹر شازلی منظور نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسین 10ہزارروپے کی ملی گی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شازلی منظور نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں کورونا کی ویکسین ملنا شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے بتای کہ کورونا کی

ویکسین تقریباًپاکستانی 10 ہزار روپے میں میسر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کی جارہی ہے کہ ایک شخص کو کورونا ویکیسن کتنی بار لگے گی۔ ڈاکٹر شازلی منظور نے مزید بتایا کہ جن لوگوں کو کورونا ہو چکا ہے انہیں ویکسین لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔عوام کو چاہیے کہ ویکیسن کے آنے تک احتیاط کریں باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں جو کہ کورونا کی بہترین ویکسین ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر بڑی شدت سے جاری ہے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

close