لاہور (پی این آئی )ن لیگ کی سابق ایم پی اے فرح منظور نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق ن لیگی ایم پی اے فرح منظو ر بلوچ نے پرویز الہیٰ سے ملاقات کی جس دوران وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران سابق ن لیگی رہنما نے پارٹی میں شمولیت
کا اعلان کر دیاہے ۔پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ عوامی مسائل کاحل ہماری سیاست کامقصدہے،ہمارے دورمیں جنوبی پنجاب کیلئے خصوصی پیکج دیئے گئے، جنوبی پنجاب میں پارٹی تنظیم سازی کاعمل جاری ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں