وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو آزاد کشمیر میں کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی، وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹیم کو آزادکشمیر میں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے لیے بھی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر امور

کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے لیے سیاسی ٹیم میں وفاقی وزراء ، پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور، عامر کیانی، سیف اللّٰہ نیازی، بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں ہوم ورک کیا جائے گا، امیدواروں کی فہرستیں بھی مرتب ہوں گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور، عامر کیانی، سیف اللّٰہ نیازی، بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں ہوم ورک کیا جائے گا، امیدواروں کی فہرستیں بھی مرتب ہوں گی۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں