حکومت نے 8 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری دیدی

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے 8 سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔وزیراعلی محمود خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد ادریس کو پشاوریونیورسٹی ، ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کو صوابی یونیورسٹی اور پروفیسرڈاکٹر سردار خان کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ

ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر خیرالزمان کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں اورڈاکٹر بشیر احمد کی بطور وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے لیے منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ ڈاکٹرظہور الحق وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ہوں گے اور ڈاکٹرظفر ایم خان شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے وی سی تعینات ہوں گے جب کہ ڈاکٹرافتخار حسین یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکے وائس چانسلر ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close