بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو برطرف کر دیا، بلاول بھٹو زرداری کا شدید احتجاج

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی۔ انہوںنے

کہاکہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہاکہ اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close