اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی آصف علی زرداری سے ارینج میرج ہوئی تھی لیکن اب ان کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی پسند کے لڑکے سے نسبت طے پائی ہے ، یہ دعویٰ اینکر پرنس علی حیدر نے کیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں علی حیدر نے بتایا کہ توقعات کے برعکس بختاور کی منگنی کی سادہ تقریب تھی، چند درجن مہمان بلائے گئے ،
سیاسی لوگ بھی نہ ہونے کے برابر تھے ۔ انہوں نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری کی لاہور کی آرائیں فیملی کے چشم و چراغ محمود چوہدری کیساتھ ہوئی جو دبئی میں سونے کا کاروبار کرتے ہیں ، بختاورا ور محمود کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی اور چند ماہ قبل جب آصف علی زرداری نے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے ان سے بات چیت کی تو بختاور نے محمود چودھری کا نام لے لیا، آصف زرداری نے پوچھا کہ محمود چوہدری میں کیا خاص بات ہے تو بختاور نے کہاکہ وہ ایک مذہب ،سلجھے ہوئے اور احساس کرنیوالے شخص ہیںعلی حیدر کا کہناتھاکہ محمود چوہدری شکل و صورت کے بھی اچھے ہیں،بختاور نے کہاکہ مستقبل کا فیصلہ اور رائے چاہتے ہیں تو محمود پسند ہیں، آپ کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہوگا، پسند پوچھی تو بتادیا،دونوں کی کچھ ملاقاتیں ہوئیں،بیٹے کے بتانے کے بعد آصف زرداری نے اپنے تئیں تحقیقات شروع کردیں، پہلے بھی جانتے تھے لیکن اس بارے میں تحقیق کی توبختاور کا انتخاب انہیں درست محسوس ہوا، بالآخرآصف زرداری نے بھی رضامندی کا اظہار کردیا، اگلے سال جنوری میں شادی ہوجائے گی ۔ان کا مزید کہناتھاکہ بختاور کی منگنی میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا، یہ اچھی بات ہے کہ کوئی دوسرا شخص وائرس سے متاثر نہ ہولیکن کیا پی ڈی ایم کے جلسے میں عوام کو خیال نہیںآتا؟ ان سے بھی کہا جائے کہ ماسک پہن کر آئیںبلکہ گھروں میںرہنے کی بات کرنی چاہیے ، عوام کی باری آئے تو کہا جاتا ہے کہ جلسہ تو ہوگا، جلسہ گاہ میں ایس او پیز پر عمل درآمد ناممکن ہے ، لیکن دوہرے معیار سے گریز کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں