دولہا دلہن نکاح سے پہلے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ جمع کرائیں، حکومت نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دیں، نیوز ایجنسی کی رپورٹ

بہاولنگر (این این آئی )حکومت نے شادی کیلئے دولہا اور دولہن کے کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں ۔ذرائع کے مطابق کرونا وباء کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے نکاح سے قبل دولہا اور دولہن کا کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا جارہا ہے دونوں کے کرونا ٹیسٹ کی

تصدیق شدہ فوٹو کاپی نکاح رجسٹرار کو دینا ہوگی جو متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروانے کاپابند ہوگا نکاح سے قبل دونوں کے ٹیسٹ دینے ہونگے جس کے بعد نیگیٹو آنے کی صورت میں نکاح خواں یہ نکاح کروانے کاپابند ہوگا پازیٹیو ٹیسٹ آنے کی صورت میں نکاح نہیں پڑھایا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے ٹیسٹ کم از کم دو روز قبل نکاح رجسٹرار کے پاس جمع کراناہونگے اس کامقصد کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانا ہے دوسری طرف شادی بیاہ کی تقریب میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close