انتظامیہ ایکشن میں آ گئی، ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہو گی، جو پریشان کریں گے ان کا قانونی علاج ہو گا، خبردار کر دیا گیا

اسلام آباد /لاہور (این این آئی)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے (کل)30 نومبر کو ہر صورت ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوفزدہ ہیں، جو کرنا ہے کر لیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم کے ساتھ یوم تاسیس

منانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قاسم باغ اسٹیڈیم نہ کھولا گیا تو پھر پورے ملتان میں جلسہ ہو گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں قانون کی حکمرانی ہو گی، جو پریشان کریں گے ان کا قانونی علاج ہو گا، سیاہ کاری نہ ہوئی تو گرفتاری نہیں ہو گی۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو ملتان میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے قاسم باغ کو کنٹینر لگا کر سیل کر گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close