ڈیفنس پولیس مقابلے میں نیا موڑ، ڈرائیور کی مالکن نے اس کے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کر دیا

کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کا معاملے میں نیا موڑ آگیا، مالک مکان کی اہلیہ لیلی پروین نے اپنے ویڈیو بیان میں ڈرائیور کے بے گناہ ہونے کا دعویٰ کر دیا، انہوں نے کہا کہ رات ساڑھے 4 بجے میرے گھر پر پولیس اہلکار آئے اور ڈرائیور کو لے گئے۔لیلیٰ پروین نے کہا کہ میری ساس،

نند، اور میرا ڈرائیور گھر پر موجود تھا، میری ساس ایک ہفتے سے بیمار تھی اورہسپتال میں داخل تھیں۔خاتون نے کہا کہ رات کو ہی ڈرائیور میری ساس کو ڈسچارج کرا کے گھر لایا تھا، پولیس اہلکار ہماری گاڑی بھی ساتھ لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں اگر ڈرائیور غریب تھا تو آپ بلاوجہ اس کی جان لے سکتے ہیں؟ ڈرائیور گھر پر سورہا تھا تو آپ نے پکڑ لیا، پھر اسے کیوں مارا؟۔ لیلیٰ پروین نے کہا کہ میں ڈرائیور کی بیوی اور اس کے 3 بچوں کو کیا جواب دوں؟ میرا ڈرائیور بے گناہ تھا، مجھے اس کے لیے انصاف چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close