نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج کتنے بجے ادا کی جائے گی؟ رسم قل میں کون لوگ شریک ہوں گے؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ آج ہفتہ کو نماز ظہر کے بعد شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مرحومہ بیگم شمیم اختر

کی تدفین سے متعلق اپنے بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ ہفتہ، 28 نومبر کو ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل 29 نومبر بروز اتوار کو ہوگی،جس میں صرف شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان نے کہاکہ پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدرشہباز شریف کی عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ ماجدہ اورتمام مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close