متحدہ عرب امارات میں ملازمت کی خواہش رکھنے والوں کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں، یو اے ای حکام نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذوالفقار بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت

ترجمانوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لیبر ویزہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ یو اے ای حکام سے رابطہ ہوا ہے، ایسی خبروں کو مسترد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکام نے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یو اے ای کے مطابق کورونا وبا کے باوجود پاکستانی لیبر میں 11 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close