ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رکن اسمبلی حکومتی صفوں میں شامل ہونے کو تیار، وزیراعظم سے ملاقات بھی کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان سے گوجرانوالہ کے انصاری برادران نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اشرف انصاری نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں اور کورونا کیخلاف حکومتی حکمت عملی کو سراہا، اشرف انصاری نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ حکومتی پالیسیوں کو

عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ن لیگی منحرف رہنماء انصاری برادران نے ملاقات کی ،ملاقات میں ن لیگ کے منحرف ایم پی اے اشرف انصاری بھی موجود تھے۔ اشرف انصاری نے وزیراعظم کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔انصاری بردارن نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انصاری برادران نے کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر بھی وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔انصاری بردارن نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔وزیراعظم کا وژن خطے میں امن کا ضامن ہے۔مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں،معاشی ٹیم ہر وقت صنعتکاروں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے موجود ہوتی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا معیشت کیلئے خوش آئندہ چیز ہے۔فیصلہ سازی میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے صنعتکاروں کو برآمدات میں درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close