لاہور(پی این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ براہ راست بات کیا کریں۔وزیراعظم سے کہا کہ ہمیں وزارتوں کا کوئی لالچ نہیں۔چوہدری پرویز الہیٰ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں کھل کر
باتیں ہوئیں۔ عمران خان ملاقات کے دوران حیران رہ گئے کہ جو ہم نے باتیں کی ہی نہیں وہ ان تک پہنچیں اور جو ہم نے باتیں کی وہ ان تک نہیں پہنچائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ مجھ سے براہ راست بات کیا کریں۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم نےنیک نیتی سے تحریک انصاف کاساتھ دیا، ہم نے حکومت کو پوری سپورٹ دی ،وزیراعظم سے کہاکہ ہمیں وزارتوں کاکوئی لالچ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مونس الہیٰ کے لیے کوئی وزارت نہیں مانگ رہے ،ہمارے ساتھ طے ہوا تھا کہ دو وفاقی اور دو صوبائی وزارتیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کے دھرنے پر نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دیا، حکومت کی تمام مشکلات دور کرنے کی کوشش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت سےفیصلےنہ ہوں توآؤٹ آف کنٹرول ہوجاتےہیں جس سے حکومت اوراتحادی دونوں کانقصان ہوتاہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں