کن کن شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے؟ فہرست تیار کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی وباء کورونا وائرس نے پاکستان میں شدت اختیار کرلی ، پشاور ، کراچی اور حیدرآباد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹریز

اور ماہرین صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں19.65 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کراچی اس سلسلے میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ شرح 17.73 فیصد ہے جب کہ صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں یہ شرح 16.32 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ پاکستان میں کسی شہر میں تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہے دیگر شہروں میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 4.52 فیصف ، راولپنڈی میں 11.49 فیصد ، کوئٹہ میں 9.77 فیصد اور مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10.79 فیصد ، صوبہ بلوچستان میں 6.41 جب کہ گلگت بلتستان میں یہ شرح 4.81 فیصد ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 5.84 اور خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب میں 3.59 اور سوبہ سندھ میں 13.25 مثبت کیسز کی شرح بتائی گئی۔ مزید یہ کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 54 اموات ہوئیں جبکہ 3113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں