بڑے صوبے میں نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

کو ئٹہ(آئی این پی )بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے بلوچستان میں نجی تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروے کورونا کورنا سے بچائو کے سلسلے میںحفاظتی اقدامات کی وجہ سے 26نومبر 2020ء بند کئے گئے لہذا تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے

مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومت بلوچستان سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نوٹیفکیشن کی پابندی کرتے ہوئے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل /بند کریں خلاف ورزی کی صورت میںپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے خلاف BPIERRA ACT-2015کے مطابق کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔ واضح رہے مذکورہ ایکٹ کے تحت 50ہزار سے 10لاکھ روپے تک جرمانہ یا 6مہینہ قید یا پھر یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہے اور کے علاوہ ادارے کی رجسٹریشن بھی منسوخ ہوسکتی ہے ۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close