بختار بھٹو کی منگنی ، چوہدری خاندان بختاور کے لئے انگوٹھی،گفٹ اور مٹھائی بھی ساتھ لائے تھے، محمود چوہدری کے اہل خانہ کہاں سے اور کیسے آئے؟ جانیئے

کراچی (این این آئی) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ چوہدری خاندان بھٹو خاندان کی نواسی کے لئے انگوٹھی،گفٹ اور مٹھائی بھی

ساتھ لائے تھے۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ انتہائی قریبی 100سے 150فراد شریک ہوئے۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں اہلخانہ اور ان کی سہیلیاں بھی شریک ہوئیں۔محمود چوہدری کے اہلخانہ کا وفد 12 سے 15 افراد پر مشتمل تھا۔کورونا میں مبتلا بلاول بھٹو مرکزی تقریب سے دور رہے۔ وہ بلاول ہائوس کے مخصوص حصے میں آئسولیٹ ہیں۔ اسپتال میں زیر علاج آصف زرداری ڈاکٹرزسے مشاورت کے بعد بیٹی کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کیلئے آئے۔تقریب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا گیا۔قبل ازیں آصف علی زرداری کے ہونے والے داماد محمود چودھری فائیو اسٹار ہوٹل سے تیارہوکر بلاول بھٹو کی بلٹ پروف گاڑی میں منگنی کی تقریب میں بلاول ہائوس پہنچے۔ محمود چودھری اور انکی فیملی کے دیگر افراد بھی ہوٹل سے تیار ہوکر آئے۔ بختاور بھٹوکے منگیتر محمود چودھری نے آف وائٹ لباس زیب تن کررکھا تھا اورسفید کشمیری شال اوڑھ رکھی تھی۔ محمود چودھری فیملی میں شامل بچے کالی واسکٹ اور سفید شلوار قمیص پہنے ہوئے ہوئے تھے ۔فیملی کے افراد نے مشرقی لباس زیب تن کررکھا تھا۔تقریب میں سابق وفاقی وزیر ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک، بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close