نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی، مریم اورنگزیب نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تدفین سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ ماجدہ کی نماز جنازہ آج ہفتے کے روز 28 نومبر کو ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد شریف میڈیکل

سٹی رائیونڈ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل اتوار، 29 نومبر کو ہوگی،رسم قل میں صرف شریف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ ماجدہ اورتمام مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں