بختاور بھٹو کی منگنی، کورونا وائرس میں مبتلا بلاول بھٹو نے کیسے شرکت کی ؟ تفصیلات آگئیں

کراچی(پی این آئی)کورونا میں مبتلا ہونےکے باعث بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک کے ذریعےتمام مہمانوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو زرداری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ تقریب کے دوران

بختاوربھٹو زرداری نے ویڈیو لنک پر شرکت کرنے والے بلاول بھٹوزرداری کو مہمانوں سے ملوایاآصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بختاور بھٹوزرداری کی کاروباری شخصیت محمود چوہدری کے ساتھ منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس میں 100سے150افراد شریک ہوئے۔شرکاء میں دونوں خاندانوں کے افراد کے علاوہ قریبی دوست احباب شامل ہوئے۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔ بچوں کے لیے خصوصی کھانے تیار کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close