اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی دوسری لہر نے شہریوں کو اپنا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شازلی منظور نے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جو کہ خطرناک ہے۔ اُن کا
کہنا تھا کہ کورنا دوسری لہر میں اپنی علامات تبدیل کر رہا ہے۔ڈاکٹر شازلی نے کہا کہ کورونا وائرس اپنی شکل کو تبدیل کر رہا ہے جس کی علامات کا پتہ نہیں چلتا، وائرس اپنی شکل تبدیل کرے گا تواپنی علامات بھی تبدیل کرے گا۔ ڈاکٹرشازلی منظور کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر میں ہر عمر کا شخص متاثر ہو رہا ہے، وبا کی دوسری لہر آچکی ہے جس میں لوگوں کواحتیاط زیادہ کرنا ہوگی ورنہ یہ پہلے سے بھی زیادہ پھیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اپنی شکل کوتبدیل کررہا ہےجس کی علامات کاپتہ نہیں چلتا۔ ڈاکٹر نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس خطرناک ہوتا جا رہا ہے، یورپ میں تباہی مچارہا ہے، کورونا کی پہلی لہرمیں لوگ 2،2 دن میں بھی ٹھیک ہوئے، زیادہ سے زیادہ لوگ چار پانچ دنوں میں ٹھیک ہو کر گھر چلے جاتے تھے لیکن دوسری لہرمیں ہمارے پاس مریض 2 ہفتے بھی رہتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کافی پریشان کُن ہے۔اس دوسری لہر میں کُنبے کے کُنبے اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:خیال رہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 54 اموات ہوئیں جبکہ 3113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں