اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ ہے نہ کوئی تجویز، کسی صورت بھی تسلیم نہیں کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا
اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی، کورونا کی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو موجودہ حالات میں جلسے بند کردینے چاہییں، پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے لوگوں کی فکر نہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جتنے چاہے مرضی جلسے کرلیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، ان کے جلسوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔کورونا خطرناک حد تک پھیل رہا ہے احتیاط بہت ضروری ہے،ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری میدان جنگ کےچیلنجزسےنمٹنےکے لیے اہم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کےلیے کوئی دباؤ ہے نہ ہی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعظم نے واضح اور دو ٹوک اعلان کیاکہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں