پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وبا کی دوسری لہر کی شدت کے باعث پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی

برائے قانون کے اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی ہے ۔اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے، اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظورکی۔اجلاس میں پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ دوہزار بیس میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئیں، ساتھ ہی آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایز کی تقرری کی تجویز سے اتفاق کیا۔وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری اور تبادلہ پالیسی دوہزار بیس کا مسودہ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ قائد اعظم سولرپاور کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےناموں کی تجویز بھی منظور کی گئی۔اجلاس کے شرکا نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز دو ہزار گیارہ میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close