وزیراعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران کی ملاقات ، کیا گفتگو کی گئی؟ جانیئے

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انصاری برادران بشمول ممبر بنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے ملاقات کی ۔انصاری برادارن نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام اور خصوصا کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر وزیرِ اعظم کو خراجِ

تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان کے اقدامات اور مدبرانہ پالیسیوں کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ۔انصاری برادران نے وزیرِ اعظم کے ویژن کو خطے میں دیر پا امن اور پاکستان کو خارجی محاذ پر نمایاں کامیابیاں دلوانے کا ضامن قرار دیا۔انصاری برادران نے گجرانوالہ کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں