آج کا دن بہت جذباتی ہے، یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، بختاور بھٹو کا پیغام

کراچی(آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ آج کادن بہت جذباتی ہے، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے۔ جمعہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا کہ آج کادن بہت

جذباتی ہے،آپ سب کے پیار اوردعاں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلزپارٹی کے کارکنوں کابھی شکریہ ، یہ صرف شروعات ہے ہم سب کورونا کے بعد ملکر خوشیاں منائیں گے، شہیدبینظیربھٹو اورپورے خاندان کودعاں میں یاد رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں