بیگم شمیم اختر کی موت کو کیش کرنے کی کوشش کی گئی، پیرول پروپیگنڈا کا نیا منصوبہ ترتیب دیا گیا، ترجمانوں کی بیان بازی جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ بیگم شمیم اختر کی موت کو کیش کرنے کی کوشش کی گئی، پیرول پروپیگنڈا کا نیا منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پہلے کیلبری کوئین نے خبر نہ دینے کا الزام حکومت

پر لگانے کا پلان بنایا۔ انہوں نے کہا میاں مفرور کے نہ آنے پر شرمندہ ہونے کے بجائے پیرول پروپیگنڈہ کا نیا منصوبہ ترتیب دیا گیا، سوال یہ ہے کہ کیا مرحومہ صرف شہباز شریف کی والدہ تھیں یا نواز شریف کی بھی تھیں۔ شہباز گل کا کہنا تھا میاں مفرور اور بیٹوں نے تو آنے سے ہی انکار کر دیا ہے، جبکہ بیٹی کو جلسے کرنے کا بول رہے ہیں، چھوٹے میاں اور چند درباری پیرول قانون پر عمل کے بجائے باہر آنیکی دہائیاں دے رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close