پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے اپنی ہی حکومت کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس پر غیر منتخب لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

جنہیں تجربہ نہیں وہ اردگرد جمع ہیں۔ یہ لوگ عمران خان کو غلط معلومات دے کر اپنی دیہاڑی لگا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں فیصل آباد موٹروے ٹول پلازہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ بیورو کریسی نے سازش کر کے ٹول پلازہ دوبارہ فعال کیا، اس سے پاکستان تحریک انصاف بدنام ہو رہی ہے، اگر ٹول پلازہ ختم نہ کیا گیا تو تاجروں کیساتھ مل کر احتجاج کروں گا۔ راجہ ریاض نے اپنے بیان میں حکومتی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل آباد نے سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر دی لیکن فیصل آباد کو کوئی وزارت نہیں دی گئی۔چینی سکینڈل سے متعلق انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بے گناہ ہیں، اب وہ ملک میں واپس آچکے ہیں۔یاد رہے کہ راجہ ریاض اس سے پہلے بھی کئی بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close