اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل پر پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن ایک بند گلی میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر آصف علی زرداری نے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔استعفے دینا ان کی پہلی کیا آخری آپشن بھی
نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ زرداری صاحب نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم آپ کے ترلے نہیں کرتے، میں معافی چاہتا ہوں، ہم استعفے نہیں دیں گے۔پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی والدہ کا بے حد احترام کرتے تھے ، لیکن وہ اُن کو لحد میں اُتارنے نہیں آ رہے۔وہ بیمار ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اللہ اُن کو صحت و تندرستی دے ، لیکن وہ پاکستان صرف اس لیے نہیں آرہے کیونکہ وہ کیسز میں نامزد ہیں اور انہیں گرفتاری کا ڈر ہے ، اُن کے نہ آنے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں سفر سے منع کیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے قبل ازیں پنجاب سے متعلق بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری کے پس پردہ ق لیگ سے رابطے ہوئے، اور انہیں پنجاب میں حکومت بنانے کی پیشکش کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کو غیر مشروط طور پر اُن کے ساتھ ملانے کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ق والے ملکی اشارے کا انتظار کر رہے ہیں ، جب تک ملکی اشارہ نہیں ہو گا میرا نہیں خیال کہ پنجاب اور بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں