کورونا وائرس قابو سے باہر، سخت لاک ڈائون نافذ کرنے کا عندیہ دیدیا

لاہور(پی این آئی) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے، عوام میں کورونا کا خوف ختم ہوچکا ، اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، عوام کو زبردستی جیلوں میں نہیں ڈال سکتے، مقدمات قائم نہیں کرسکتی، لیکن حکومت لاک ڈاؤن جیسا

سخت ایکشن لے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی اپنی ترجیحات ہیں، سندھ حکومت نے پہلی لہر میں سب سے پہلے لاک ڈاؤن کیا، اب کیا صورتحال ہے اس سے بھی سب آگاہ ہیں،ہم نے دونوں چیزوں کو لے کر چلنا ہے، لوگوں کی جانوں اور لوگوں کے روزگار دونوں کا تحفظ کرنا ہے۔حالات کا جائزہ لے کر اپنی حکمت عملی کو بدلتے رہنا ہے۔ انہوں نے لاک ڈاؤن لگانے کے سوال پر کہا کہ عوام کے اندر بیماری کے حوالے سے خوف ختم ہوچکا ہے، اس کے حوالے سے کوئی بھی ذمہ داری ادا نہیں کررہا، یہ غیرذمہ داری ہے اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، ٹرانسپورٹ ، ریسٹورانٹس اور دفاترز میں جہاں عوام کا میل جول ہے، وہاں کوئی بھی حکومت عوام کے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتی، جیلوں میں نہیں ڈال سکتی، مقدمات قائم نہیں کرسکتی، اگر عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو پھر سخت ایکشن لیں گے۔اپوزیشن کو پرچے دے کر ڈرانا نہیں، بلکہ اگر اپوزیشن انا کی تسکین کیلئے جلسے جاری رکھے گی،اور جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف کاروائی کی جائے گی تو قانون کا شکنجہ ان کے گلے میں ڈالا جائے گا۔دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 40 افراد چل بسے، اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 45999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3306 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.1 فیصد رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close